بلوچستان میرا گھر ہے، میں پاکستانی ہوں؛ ٹک ٹاکر بابا چی کی افغانستان سے تعلق کی افواہوں کی تردید

میری کامیابی کی اصل طاقت میرے والد ہیں، ان کی مسکراہٹ ہی میری کامیابی ہے: ابوبکر عرف بابا چی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مشہور ٹک ٹاکر “بابا چی” کے نام سے معروف ابوبکر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں یا وہاں جا رہے ہیں۔ اپنی شہرت کے سفر اور زندگی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے شہری ہیں اور ان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
اس حوالے سے بابا چی کے والد نے بھی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ “ہمارا تعلق بلوچستان سے ہے، ہم پاکستانی ہیں اور افغانستان جانے یا وہاں سے تعلق رکھنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے عام حالات سے آغاز کیا اور آج اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی مشکلات، ناکامیوں اور مایوسیوں کا سامنا کیا، مگر اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
بابا چی کے والد نے بتایا کہ ابتدا میں ان کی ویڈیوز کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی، لیکن انہوں نے ہار ماننے کے بجائے اپنے مواد کو بہتر بنایا۔ ان کے مطابق محنت، صبر اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بابا چی نے اپنے والد کو اپنی کامیابی کا سب سے بڑا سہارا قرار دیتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ “میرے ابو میری اصل طاقت ہیں، ان کی مسکراہٹ ہی میری کامیابی ہے۔”

WhatsApp
Get Alert