پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پشتون قوم کو درپش تمام مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کریگی،محمد عیسیٰ روشان

پشین (قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پشتون قوم کو درپش تمام مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کریگی۔ لیکن پشتون ملت کو درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات دلانا کسی ایک پارٹی کاکام نہیں پشتونخوا وطن کی سیاسی جمہوری قوتوں نے متحد ہوکر مشترکہ جدو جہد کرنی ہوگی ورنہ درپیش صورتحال کی وجہ سے پشتون ملت کی مزید تباہی و بربادی کے ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسٰی روشان ،ڈپٹی سیکرٹریز پروفیسر اسد خان ترین، سید احسان آغا ، ضلعی سینئر ارگنائزر نصیب اللہ کلیوال ، ضلعی ڈپٹی آرگنائز سید شمس آغا ، صوبائی کمیٹی کے اراکین سردار فیصل خان ترین ، سید جلیل باچا نے حرمزئی سرانان تحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ہی پشتون عوام کی امنگوں اور آرمانوں کی حقیق پارٹی اپنے اکابرین بالخصوص بابائے افغان عبدالرحیم خان مندوخیل اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے نظریات پر عمل پیرا ہے اور اجتماعی قیادت و شعور کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ عوام، بالخصوص نوجوان، پارٹی کے بیانیے، جدوجہد اور اصولی موقف سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی قوم، وطن اور عوام کے حقیقی مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے۔ اس کی سیاست اصول، قربانی اور عوامی خدمت پر مبنی ہے، جو محکوم قوموں کے حقوق، سماجی انصاف، تعلیم، ترقی اور خود اختیاری کے اصولوں پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بیداری اور سیاسی شعور کی اس لہر کو مزید منظم کر کے ایک مضبوط، باشعور اور خوددار پشتونخوا کی تعمیر کی جائے گی۔ پارٹی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پشتون قوم کو اس کے جائز قومی، سیاسی اور معاشی حقوق حاصل نہیں ہو جاتے۔
