27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ سے قبل مولانا فضل الرحمٰن دوبئی چلے گئے کراچی سے دوبئی روانہ ہوئے

27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ سے قبل مولانا فضل الرحمٰن دبئی روانہ، بیٹے اسد محمود بھی ہمراہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 27ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن دبئی روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اپنے صاحبزادے اسد محمود کے ہمراہ کراچی سے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ دبئی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم سیاسی حلقوں میں ان کے اچانک بیرونِ ملک جانے پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر اہم ووٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert