افغان طالبان رجیم نے پاکستانی ادویات پر پابندی لگادی ‘ تاجروں کو پاکستان سے تجارت بند کرنیکا حکم

تاجروں کو پاکستان کے راستے تجارت ترک کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت


— كابل(قدرت روزنامہ)افغان نائب وزیراعظم و وزیر برائے معاشی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں اور صنعت کاروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے راستے تجارت کم کر کے فوراً دیگر متبادل راستے اختیار کریں اور واضح کیا ہے کہ آئندہ اگر کوئی تاجر پاکستان کے راستے اپنی برآمدات یا درآمدات جاری رکھے گا تو اسلامی امارت کسی بھی تجارتی خلل یا نقصان کی صورت میں امداد یا تحفظ فراہم نہیں کرے گی۔
نجی خبر رساں ادارے “خراسان ڈائری” کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط عملی ضمانتیں دینی ہوں گی کہ تجارتی راستے سیاسی یا سیکیورٹی بنیادوں پر بند نہیں کیے جائیں گے، ورنہ روابط محدود کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی طالبان حکومت نے پاکستان سے آنے والی ادویات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق تین ماہ کے بعد پاکستانی ادویات اور ممکنہ طور پر بعض غذائی اشیاء کی درآمدات بھی افغانستان میں غیرقانونی قرار پائیگی، اور تاجروں کو متبادل راستے تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert