جنرل ضیاء اور جیلانی کے جہاد نے ملک تباہ کر دیا، چمن بارڈر پر اگر تجارت بند اور ریاست نے جبر جاری رکھا تو ہم اسلام آباد کا راستہ روک کر اپنا حق چھین لیں گے ‘ اصغر خان اچکزئی کا کوئٹہ جلسے سے خطاب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے انتہائی جارحانہ خطاب کرتے ہوئے ریاست اور مقتدرہ قوتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر چمن اور طورخم بارڈر پر پاسپورٹ کی شرط کے نام پر پشتونوں کا معاشی قتل عام بند نہ کیا گیا اور افغان مہاجرین کی تذلیل جاری رہی تو اے این پی بلوچستان سے پنجاب جانے والی گیس، بجلی اور معدنیات کی ترسیل مکمل طور پر روک دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء، جنرل جیلانی اور مشرف کے نام نہاد جہاد اور سٹریٹجک گہرائی کی پالیسیوں نے ہماری نسلوں کو تباہ کیا، جبکہ جنرل باجوہ اور فیض حمید نے سیاسی جماعتیں بنا کر پشتونوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اصغر اچکزئی نے موجودہ حکومت کو ’فارم 47‘ کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو ہمارے وسائل تو قبول ہیں مگر ہمارے حقوق نہیں، اب یہ تماشا نہیں چلے گا؛ ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں اور اگر ریاست نے جبر جاری رکھا تو ہم اسلام آباد کا راستہ روک کر اپنا حق چھین لیں گے۔

WhatsApp
Get Alert