ہرنائی میں مائنز مالکان ایف سی اور بی ایل اے کو بھتہ دے رہے ہیں، ڈی سی کی حفاظت کا حکم نامہ لاقانونیت پھیلائے گا، پشتونخواملی عوامی پارٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ جس میں مائنز اونر/ٹھیکیدار /پیٹی ٹھیکیدار کو اپنے مائنز اور لیبر کے حفاظت کی ذمہ داری خود سرانجام دینی ہوگی ان کا یہ حکم نامہ آئین،قانون اور مائنز ومنرل ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کی پارٹی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی کول مائنز اونر پہلے سے محکمہ کی جانب سے جو رائلٹی مقرر ہے ان کے پابند ہیں گزشتہ 9,8سالوں سے ایف سی نے تحفظ کے نام پر رائلٹی مقرر کی جو کول مائنز مالکان، ٹھیکیداران، پیٹی ٹھیکیداران ادا کرتے کرتے رہے ہیں۔ ایف سی کی رائلٹی جاری تھیں لیکن امن قائم نہیں ہوسکا۔مالکان مسلسل ایف سی حکام سے تحفظ کا مطالبہ دہراتے رہے اور بعد میں ایف سی کے کہنے پر بی ایل اے کو بھی بھتہ دیتے رہے اور یہاں تک کہ یہ بھتہ جناح روڈ کے بنکوں میں جمع کیا جاتا رہا۔ جناح روڈ کوئٹہ کے بنک اکاؤنٹس اور فون کالزمعلوم ہونے کے بعد بھی اس کا تدارک نہیں ہوسکا ہے گو کہ اب محکمہ مائنز ومنرل اپنی رائلٹی، ایف سی اپنی رائلٹی اور بی ایل اے بھی بھتہ وصول کرتی ہے۔ تمام صورتحال کے ہوتے ہوئے اب ڈی سی کا لیٹر جاری کرنا کہ اپنے کان، سامان اور لیبر کی ذمہ داری مائنز اونر اور ٹھیکیدار کی ہے۔ اس صورتحال میں مائنز اونر کا غیر سرکاری طور پر حفاظت محافظت کی کھلی انارکی کے سوا کچھ نہیں۔بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مائنز ومنرل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ ہرنائی کول مائنز ایریا کو مکمل تحفظ دے اور اپنے جاری کردہ حکم نامہ منسوخ کرکے آنے والے انارکی اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں اور اس طرح خفیہ طور پر ایف سی اور بی ایل اے کا بھتہ ختم کیا جائے اور ضلع ہرنائی میں مکمل رول آف لاء بحال ہو۔

WhatsApp
Get Alert