عوام پر مسلط کردہ پیراشوٹرز نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا، کوئٹہ کی تباہی کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں: عبدالخالق ہزارہ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ اگر 2024 کے عام انتخابات میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی رائے پر شب خون مار کر مافیا اور پیراشوٹر جیسے جعلی افراد کو صوبے کی نمائندگی نہ دی جاتی تو آج صوبے کی حالت اتنی خراب نہ ہوتی جو لوگ اسمبلیوں میں جاکر بیٹھے ہیں ان میں اتنی اہلیت، جرات اور صلاحیت بھی نہیں کہ وہ کسی معمولی مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیاتی انتخابات کے عوامی رابطہ کے دوران زرغون ٹاون میں پارٹی کے نامزد کونسلروں کی حمایت میں طلب کردہ مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس دوران چلتن ٹاون میں بھی کئی کارنر میٹنگ منعقد ہوئے جس سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد، عزیزاللہ ہزارہ، محمد رضا ہزارہ، قادر علی نائل، نامزد کونسلروں نے بھی خطاب کیا رہنماوں نے کہا کہ آج کوئٹہ شہر کی بری حالت بناکر رکھ دی گئی ہے پورہ سسٹم ٹھیکیداری کی بنیاد پر چلائی جارہی ہے بیڈ گورننس کی وجہ سے ہر طرف اور ہر شعبہ تباہی کی مثال بنی ہوئی ہے جبکہ اس تمام صورتحال کی زمہ داری پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر عائد ہوتی ہے ان جماعتوں نے اپنی حکومت بنانے کے لئے جس طرح عوام کی رائے پر شب خون مارا اور جس طرح فارم 47 کے امیدواروں کے ذریعے عوام کی حق حاکمیت چین لی اسکی وجہ سے عوام کا اعتماد جمہوریت اور جمہوری اداروں پر سے اٹھ گیا ہے۰ انھوں نے کہا کہ آج عوام کے سامنے ایک طرف حقیقی سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار ہے تو دوسری طرف جمہوریت پر داغ لگانے والی جماعتیں کھڑی ہے یہ عوام کے شعور اور آگہی کا امتحان ہے ہمارے عوام کو ہر طرح مہم جو اور فریبی لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور اپنے مستقبل کے لئے شہر کی قیادت ہر طرح کے تعصب سے پاک ایچ ڈی پی کے کارکنوں کو سونپنا ہوگا تاکہ اس شہر کے نقصانات کا ازالہ کرکے کوئٹہ کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ کی طرف گامزن کیا جاسکیں۔

WhatsApp
Get Alert