کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات میں فارم 47 کے عناصر کو مسترد کرنے کا وقت آگیا ہے، عوام کرپشن کے خلاف ووٹ دیں: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے شالدرہ علاقائی یونٹ میں ڈاکٹر طاہر بڑیچ کی رہائش گاہ پر نامزد امیدوار حاجی عبدالسلام بڑیچ کے حق میں ایک اہم اولسی جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کے معتبرین، عمائدین، نوجوانوں اور پارٹی رہنماں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جرگے سے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق بڑیچ، ضلع ڈپٹی سیکریٹری و امیدوار برائے بلدیات حاجی عبدالسلام بڑیچ، ڈاکٹر محمد طاہر بڑیچ، سردار حبیب الرحمن بڑیچ اور قاری دانش نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ کرپشن، رشوت، اقربا پروری اور وسائل کے غلط استعمال کرنے والے فارم 47 کے عناصر کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ہمیشہ عوامی حق، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، میونسپل خدمات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ مقررین کے مطابق حاجی عبدالسلام بڑیچ ایک عملی خدمت گزار اور قابلِ اعتماد شخصیت ہیں جن کی کامیابی پورے ضلع کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔خطاب میں کہا گیا کہ مخالفین حکومتی وسائل اور دبا کے ذریعے عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام باشعور ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 دسمبر کو پارٹی امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے اور ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو دیانت داری، خدمت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری بہتر طور پر ادا کرسکیں۔

WhatsApp
Get Alert