کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے دوران میٹروپولیٹن میں نئی بھرتیاں قبول نہیں، عمل فوری روکا جائے ورنہ عدالت جائیں گے: پشتونخوا میپ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا اور ضلع کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے نئی ملازمین کی بھرتی کا سلسلہ جاری رکھنا انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان آسامیوں پر تعیناتی کے عمل کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے تاکہ انتخابات کے بعد متعلقہ منتخب ادارہ خود ان آسامیوں کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ پُر کر سکے۔
بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اشتہار نمبر AB No 399/22-102025 کے تحت 19 دسمبر سے انٹرویوز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک اور اشتہار نمبر AB NO.522/02-12-2025 کے ذریعے بھی درجنوں چھوٹی بڑی پوسٹوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے مطالبہ کیا کہ ان آسامیوں کو تاحکم ثانی ملتوی کیا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت برقرار رہے اور عوامی رائے متاثر نہ ہو۔ بیان میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر بھرتیاں نہ روکی گئیں تو پارٹی عدالت سے رجوع کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert