بلوچستان اسمبلی:بلوچستان لیکس کے ذریعے اراکین اسمبلی کی کردار کشی ناقابل برداشت ہے، تحقیقاتی کمیٹی قائم


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ”بلوچستان لیکس“ نامی پیج کے ذریعے کردار کشی اور بے بنیاد الزامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مقامی سربراہ کو طلب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے ذریعے ارکان کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں جو ایک سازش ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود بھی کردار کشی کا شکار ہیں، ہتک عزت کے قوانین سختی سے نافذ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں ڈرتے لیکن جھوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے چیلنج کیا کہ اگر ان پر لگائے گئے الزامات کا 5 فیصد بھی ثابت ہو جائے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert