ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل کیا، پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل کیا گیا . ذرائع کے مطابق پاکستان کو جنوری سے جون 2021 کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملا، دوسرے مرحلے میں 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے . پاکستان کو جولائی سے دسمبر 2021 کے آخری مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملے گا، آخری مرحلے میں 1 ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کرونا وائرس کے باعث معاشی تنزلی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد قرض ریلیف مل سکتا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے،
قرض ریلیف 3 مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے .
متعلقہ خبریں