گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اسکولوں، ھسپتالوں، ادبی اکیڈمیوں، پریس کلبز اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


تربت(قدرت روزنامہ)گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اسکولوں، ھسپتالوں، ادبی اکیڈمیوں، پریس کلبز اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیچ اسپورٹس اینڈ فیٹنس فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں بوائز اسکولوں کے اسپورٹس سرگرمیوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ زندہ قوموں کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ کھیل، ادب اور دیگر مثبت سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور کم از کم اٹھارہ برس تک پوری دلجمعی اور محنت کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھیں، اس کے بعد پیشہ ورانہ شعبوں میں جا کر قوم کی خدمت کریں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نشہ آور اشیاء اور انتہاپسندی سے مکمل طور پر دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلوچ قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں کہ وہ تعلیم حاصل کر کے قوم اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے اساتذہ سے بھی درخواست کی کہ وہ تدریس کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں اور طالب علموں کی بہترین رہنمائی کریں۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری سو فیصد یقینی ہونی چاہیے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے تربت میں موجود ہیں اور اس دوران روزانہ کسی نہ کسی تعلیمی ادارے کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے آفیسروں کی جانب سے دی گئی تجاویز کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت کیجانب سے فنڈز فراہم کیے گئے تو اسکولوں اور کالجوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی کوششیں کی جائیں گی۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اسکولوں، ھسپتالوں، ادبی اکیڈمیوں، پریس کلبز اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں۔
آخر میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ادب اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔
write English news With headline

WhatsApp
Get Alert