پی ایس ایل کی7 ویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔
پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہیں۔
ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔
مالک حیدرآبادٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
اب ایک اور کامیاب پارٹی راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیم کا نام منتخب کر ے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تقریب براہ راست نشر کر رہا ہے۔
