این۔25 پر تعمیر ہونے والی شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے پاکستان کے ہر فرد کی بلوچستان سے دلی وابستگی کی واضح علامت ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این۔25 پر تعمیر ہونے والی شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے پاکستان کے ہر فرد کی بلوچستان سے دلی وابستگی کی واضح علامت ہے۔ یہ وسائل پورے پاکستان سے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم کہیں سے یہ آواز نہیں اٹھی کہ یہ فنڈز بلوچستان کو کیوں دیے جا رہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان بھر کے عوام بلوچستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں وزیر اعظم کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ، آپ کی جماعت، اسی طرح صدر پاکستان اور ہماری جماعت کا پاکستان کے ساتھ جو لگاؤ ہمیشہ سے رہا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ آج این۔25 پر پاکستان ایکسپریس وے کا افتتاح ہو رہا ہے اور آپ نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس منصوبے کو دو سال کے اندر مکمل کرے۔ اس موقع پر میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جناب وزیر اعظم، وفاقی وزیر مواصلات، این ایچ اے اور پوری ٹیم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو جس قسم کی بھی مدد درکار ہوگی، حکومت بلوچستان سب سے آگے ہوگی اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ترقی کے اس سفر کو جاری رکھے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں امن و امان سے متعلق ایک تصور پایا جاتا ہے، تاہم میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ ہماری کیپسٹی اور کیپبلٹی ہے کہ ہم ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال جنوبی بلوچستان میں تعمیر ہونے والی شاہراہیں ہیں، جن میں ایم۔8 شامل ہے، جہاں بہت سے لوگوں اور سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، تاہم وہ منصوبہ مکمل ہوا، جو میاں محمد نواز شریف کا منصوبہ تھا آج آپ کا یہاں تشریف لانا اس منصوبے کے لیے یقیناً ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور باعثِ افتخار ہے انہوں نے کہا کہ جناب وزیر اعظم، میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے بلوچستان میں دانش اسکولز کا نیٹ ورک شروع کیا۔ جب آپ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو آپ نے اس منصوبے کا آغاز کیا، میرا علاقہ پنجاب سے بہت نزدیک واقع ہے جہاں ہمارے علاقے کے بچے فاضل پور اور دیگر علاقوں کے دانش اسکولز میں زیر تعلیم ہیں۔ میری یہ دلی خواہش تھی کہ اسی طرز کا کوئی ادارہ بلوچستان میں بھی قائم ہو۔ آج الحمدللہ بلوچستان میں پانچ سے زائد دانش اسکولز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، جو ہمارے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان دانش اسکولز میں بلوچستان کے عام اور غریب گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے اور پاکستان کے مفید شہری بنیں گے میں بلوچستان کے عوام کی جانب سے آپ کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ نے یہ منصوبے بلوچستان کو دیے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے بلوچستان کے منصوبوں کے لیے تین سو ارب روپے کے علاوہ اس مرتبہ دو سو پچاس ارب روپے بلوچستان کا وہ حصہ ہے جو ہمارے قانونی حق سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ اس پر ہم آپ کے دل سے مشکور ہیں۔ میں آپ اور آپ کی ٹیم کا بلوچستان کے عوام کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ آج یہاں تشریف لائے اور ان اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا

WhatsApp
Get Alert