تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا . یاد رہے کہ گذشتہ روز شارع فیصل پر رکشہ میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی . کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پر پیش آیا . جہاں رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو ان اوباش نوجوانوں نے مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ بھی روکنے کی کوشش کی . تاہم رکشے میں سوار خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی . وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان خاتون مسلسل ہراساں کر رہے ہیں . نازیبا جملے کستے رہے اور سیٹیاں بھی بجاتے رہے . ان میں سے ایک نوجوان نے ڈرائیور کو رکشہ روکنے کا کہا مگر رکشہ ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی . ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹیچر نے ویڈیو میں اعلیٰ حکام سے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی اپیل بھی کی تھی . واضح رہے کہ اوباش موٹرسائیکل سوار نوجوان خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بننے لگے،نوجوانوں میں اخلاقی پستی اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی . مختلف شہروں میں موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے لگے، گھر سے باہر نکلنے والی خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگیں . نوجوانوں پر مشتمل ٹولیاں دن رات کراچی کی معروف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور شور و غل کرتے نظر آتے ہیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ملزم حمزہ مغل گرفتار کرلیا . گذشتہ روز خاتون کو شارع فیصل پر ملزم اور اس کے ساتھی ہراساں کرتے رہے تھے .
متعلقہ خبریں