قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر نامزدگی ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا مقدم

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں بلا مقابلہ اپوزیشن منتخب ‘ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے خیر مقدم اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کے جو مسائل اور مشکلات درپیش ہے ان کو بحیثیت اپوزیشن قومی اسمبلی میں نہ صرف پیش کرینگے بلکہ اس پر مکمل زور دیکر بلوچستان کو محرومیوں اور مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا سیاسی کردار ادا کرینگے ‘واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق باقاعدہ کاغذات جمع کرانے کا مراحلہ مکمل ہوا جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر کاغذات جمع کرائیے اور محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کسی بھی ممبر قومی اسمبلی نے کاغذآت جمع نہیں کرائے گئے جس پر محمود خان اچکزئی بلامقابلہ منتخب ہو گئے جس پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع‘ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میررحمت بلوچ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ بلوچستان کے عوام کے لیے اعزاز ہے امید ہے کہ نومنتخب اپوزیشن لیڈ ر محمود خان اچکزئی جو اس وقت بلوچستان میں درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہاکہ اس وقت سب سے سرفہرست مسئلہ بلوچستان میں گیس و بجلی کا ہے وہ ایوان میں اٹھا کر ان کو حل کرنے کے لیے اپنا سیاسی اثررسوخ استعمال کرے گی بلوچستان کی جانب سے ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاو ن کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
