وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا


وڈھ(قدرت روزنامہ)وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو وڈھ میں ہوٹل پر بیٹھے افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمدجان ولد صاحب خان قوم شاہیزئی مینگل جاں بحق جبکہ 2افراد مجیب الرحمن اور نصر اللہ زخمی ہوگئے۔پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں اور مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔وڈھ میں فائرنگ کے واقعات کے حالات سخت کشیدہ ہوگئے ہیں اور عوام میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert