بجلی کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی مںظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے، ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیے۔

قبل ازیں صرف 300 سے زائد یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین یہ فکسڈ چارجز عائد تھے مگر اب 300 یونٹ والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں پر فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔

ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگے ہیں۔ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز، ماہانہ 400 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے ہیں، ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 500 روپے کردیے گئے۔

ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 600 سے بڑھا کر 675 روپے، ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کرکے 675 روپے، جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی کرکے 675 روپے کردیے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert