پی ٹی آئی کا عمران خان کے جیل میں معائنے پر اعتراض


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فیملی اور ذاتی معالجین کے بغیر طبی معائنہ قبول نہیں، معائنے کے وقت جیل آنے کا کہنا بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حساس طبی معاملات میں فیصلہ کرنے کا حق بانی کی فیملی کا بنتا ہے، معاملہ پارٹی قیادت کی موجودگی یاعدم موجودگی کا نہیں تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فیملی اس وقت تک فیصلہ نہیں کر سکتی جب تک ذاتی معالجین موجود نہ ہوں، پارٹی قیادت کو مدعو کرنے کا کوئی جواز نہیں، ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دے کر بانی کی فیملی سے فوری ملاقات کرائی جائے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ مکمل ہو گیا ہے ،ڈاکٹر اپنی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کے حوالے کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert