غیر ملکی خاتون کا مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر قبول اسلام

لاہور(قدرت روزنامہ) فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک خوبصورت خاتون نے مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ ان کا نیا نام کیا ہے؟ اور کیا دونوں شادی کرنے والے ہیں؟ایک نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والی اس خاتون کا نام روتھ ہے، جو فلپائن کے مشہور خاندان سلورائی سے تعلق رکھتی ہے۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میری خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر اس خاتون کیساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ اس نے دینی حوالے سے مجھ سے بہت سے سوالات کئے۔ پھر اس نے پاکستان آنے کا پروگرام بنایا اور یہاں آ کر مزارات پر حاضری دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ خاتون میرے پاس دوبارہ تشریف لائیں اور اپنی خوشی اور رضا سے اسلام قبول کیا۔ میں نے مسلمان کرنے کے بعد اس فلپائنی خاتون کا نام زہرہ رکھا ہے۔خود سے منسوب وائرل ویڈیوز بارے ان کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میرا ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جہاں تک خواتین کے معاملات جو مجھ سے منسوب کئے جاتے ہیں تو میں ایک عوامی آدمی ہوں، میرے ہاں بہت سی عورتیں اپنے مسائل لے کر آتی ہیں۔
فلپائنی خاتون سے شادی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے انھیں اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان مرد سے شادی کر سکتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان کے دوران ہی کسی پاکستانی مرد سے نکاح ہو جائے۔حریم شاہ بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے سامنے ہے کہ ایسی خواتین کا کردار کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے۔