اپوزیشن لیڈر کی میڈیکل ٹیم سے ملاقات، عمران خان کو گھڑی کی سوئی بھی نظر آنا شروع ہوگئی ہے،محمود اچکزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ میری عمران خان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملاقات ہوگئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ پہلے عمران خان کو دیوار پر لگی گھڑی بھی نظر نہیں آتی تھی اب علاج کے بعد عمران خان کو گھڑی کی سوئی بھی نظر آنا شروع ہوگئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا ایک گھنٹہ سے زائد تک طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی تھی ۔
عمران خان کےطبی معائنے کی رپورٹ بیرسٹر گوہر کو بھیجی گئی ہے ،اب محمود خان اچکزئی نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے ۔

WhatsApp
Get Alert