بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت 21 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے صوبے بھر میں 21 پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 20 فروری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ملک محمد اصغر عثمان کو ایس ایس پی لورالائی سے اے آئی جی پی سیکیورٹی سی پی او کوئٹہ، جبکہ ڈاکٹر فہد احمد کو ایس ایس پی لورالائی تعینات کیا گیا ہے۔ عاطف امیر کو ایس ایس پی لسبیلہ سے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نجیب اللہ پندرانی کو اے آئی جی پی آئی ٹی سے ایس ایس پی لسبیلہ مقرر کیا گیا ہے۔ سید فاضل شاہ بخاری کو ایس پی ہب سے اے آئی جی پی آئی ٹی اور محمد بلوچ کو ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ سے ایس پی ہب منتقل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل احمد کو زونل کمانڈر بی سی کوئٹہ، محمد بیدار بخت کو ایس پی آپریشنز قائد آباد ڈویژن، عثمان عزیز میر کو ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن اور سید طلال احمد شاہ کو ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ حسین احمد لہری، عبداللہ عمران چیمہ اور سبحان علی مگسی کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عتیق الرحمن کو ایس پی چمن، سلیم جاوید شاہوانی کو قائم مقام ایس پی نوشکی، اطہر رشید کو قائم مقام ایس پی قلعہ عبداللہ اور رحمت اللہ کو قائم مقام ایس پی جھل مگسی مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر تبادلوں میں شاہد جمیل کاکڑ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی سول سیکرٹریٹ، سید عابد حسین بخاری کو قائم مقام ایس پی آپریشنز سریاب ڈویژن، عابد خان جدون کو ایس ڈی پی او کچلاک، اور خضر حیات کو قائم مقام ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
