حب میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم، رشتہ داروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

(ڈیلی قدرت کوئٹہ) حب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو حب میں ساکران روڈ پر زمین کے تنازعے پر رشتہ داروں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد صادق اور عرفان جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
