حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ناگزیر ہے، سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان کی زیر صدارت محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلقاتِ عامہ بلوچستان (ڈی جی پی آر) کی مجموعی کارکردگی، کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs)، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر، اور صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جامع میڈیا کوریج سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ (پریس) سید تنویر اختر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ اطلاعات کی موجودہ کارکردگی، عوام تک حکومتی اقدامات کی بروقت اور مؤثر ترسیل، اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق حکومت کی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مفاد کے اقدامات کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ محکمہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک مؤثر رابطے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں اور حکومتی اقدامات کی مؤثر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ، ویڈیو ڈاکومنٹریز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام تک درست اور مستند معلومات بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا عوامی آگاہی اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے اس لیے ضروری ہے کہ محکمہ اطلاعات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق میڈیا حکمت عملی کو مزید مؤثر بنائے اور حکومتی ترقیاتی اقدامات کو بہتر انداز میں نمایاں کرے۔ سیکرٹری اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ اطلاعات صوبائی حکومت کے وڑن کے مطابق شفافیت، عوامی اعتماد اور سماجی ترقی کے فروغ میں فرنٹ لائن ادارے کے طور پر اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس ذمہ داری کو مزید مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانے، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور میڈیا کے ساتھ مؤثر رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے اجلاس کو محکمہ تعلقاتِ عامہ کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں، ڈیجیٹل میڈیا حکمت عملی، حکومتی ترقیاتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اطلاعات حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور مؤثر ذرائع ابلاغ کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ حکومتِ بلوچستان کے ترقیاتی ویڑن اور عوامی فلاحی اقدامات کو وسیع پیمانے پر اجاگر کیا جا سکے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ اطلاعات حکومتِ بلوچستان کی پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دیتا رہے گا تاکہ عوام کو درست معلومات کی فراہمی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert