UAEسے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل،600اسرائیلی تل ابیب پہنچ گئے


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات سے اس*رائی*لی شہریوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت دو خصوصی فلائٹس پر تقریباً 600 اس*رائی*لی تل ابیب پہنچائے گئے۔
اسرائی*لی میڈیا کے مطابق یہ خصوصی پروازیں مکمل طور پر مفت تھیں اور تمام اخراجات اماراتی حکومت نے برداشت کیے۔
اس*رائی*ل نے اپنے شہریوں کی با حفاظت واپسی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، اور اس*رائی*لی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشکل وقت میں امارات اور اس*رائی*ل کی دوستی مضبوط ثابت ہوئی۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون کی مضبوطی کو اجاگر کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert