پاکستان كا طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل امريكا تك بھي پهنچ سكتا هے ‘‘:امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان، روس، چین، شمالی کوریا اور ایران جدید اور روایتی بیلسٹک میزائل سسٹمز پر کام کر رہے ہیں جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تلسی گیبارڈ نے خبردار کیا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں مستقبل میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں، جو امریکا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ دہائی میں عالمی میزائل خطرات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور 2035 تک امریکا کو درپیش خطرات کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
جنوبی ایشیا میں عسکریت پسند گروہوں، بھارت-پاکستان تعلقات اور خطے میں دہش*ت گردی کے واقعات بھی عالمی سیکیورٹی کے لیے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں ایران کو بھی امریکا اور خلیجی ممالک کے مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی عالمی سیکیورٹی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert