جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلیے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کے بعد پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے جامع تصفیے کیلیے بامعنی مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے اور میزبانی کیلیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان اس معاملے میں کا کردار ادا کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹرتھ سوشل پر شیئر کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert