صدر مملکت آصف علی زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ
اسلام آباد میں 4 ملکی مذاکرات کی تکمیل کے بعد اہم پیش رفت، صدارتی ترجمان کا تصدیق یا تردید سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے کا ایک اہم اور غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جس نے سفارتی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری چار ملکی مذاکرات کے عمل کی کامیابی سے تکمیل کے فوری بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
تاہم، اس دورے اور وہاں ہونے والی مبینہ ملاقاتوں کے حوالے سے صدارتی ترجمان کی جانب سے تاحال کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا جا رہا ہے۔
صدارتی ترجمان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ عموماً کسی بھی باضابطہ ملاقات یا دورے کی صورت میں دفترِ صدر کی جانب سے باقاعدہ پریس ریلیز اور ویڈیو فوٹیج جاری کر دی جاتی ہے، لیکن اس حالیہ دورے کے متعلق فی الحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
