جھل مگسی: تھانہ کوٹڑہ پر مسلح حملہ، ایک شہری جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی


جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقے تھانہ کوٹڑہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایس ایچ او میر حسن سپرہ سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار اور 2 شہری محمد اقبال لاشاری اور نثار احمد لاشاری شامل ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، تھانہ کوٹڑہ پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert