بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ترین نے ہمت اور استقامت کی شاندار مثال قائم کر دی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ترین نے ہمت اور استقامت کی شاندار مثال قائم کر دی۔
دخترِ بلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے اپنے کیریئر کا آغاز سب انسپکٹر کے عہدے سے کیا اور مسلسل محنت، لگن اور عزم کے ذریعے ترقی کرتے ہوئے ایس پی کے عہدے تک پہنچ گئیں۔
شبانہ ارشاد ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس فورس کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بھی پولیس میں خدمات انجام دیتے تھے، جن سے متاثر ہو کر انہوں نے پولیس میں شامل ہونے کا خواب دیکھا، جو آج حقیقت بن چکا ہے۔
سینئر پولیس افسران نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعام سے نوازا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایس پی شبانہ ارشاد ترین کا سب انسپکٹر سے ایس پی کے عہدے تک پہنچنا پاکستان کی خواتین کی صلاحیتوں، عزم اور قابلیت کا روشن عکاس ہے۔

WhatsApp
Get Alert