کوئٹہ اور گوادر میں فائرنگ ‘ ، ایرانی شہری سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک راہگیر زخمی

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل، مقتولین میں ایرانی شہری بھی شامل، ملزمان فرار ڈھاڈر کی زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے معصوم بچی جاں بحق، دفتر کا بجلی ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کا حملہ، بیکری مالک احتشام گجر جاں بحق، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری زخمی


گوادر (ڈیلی قدرت کوئٹہ) گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد غلام قادر ولد مرادبخش، ارشد اور قمبر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق ایران کے علاقے چاہ بہار سے ہے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
بولان (ڈیلی قدرت کوئٹہ): ڈھاڈر کے زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق دفتر کے ٹرانسفارمر میں بھی دھماکا تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں گرج چمک اور بارش کے سلسلے کے دوران زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نیاز اللہ نامی شخص کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زراعت دفتر میں موجود بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا۔
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ): کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں بیکری مالک احتشام گجر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر بیکری مالک موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بند ہو گئیں۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert