پاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ممکنہ سفارتی کوششوں سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔
