مہنگے پیٹرول کی وجہ سے الیکٹرک بائیک کی مانگ میں اچانک اضافہ ہو گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں مہنگے پیٹرول کی وجہ سے الیکٹرک بائیک کی مانگ میں اچانک اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں الیکٹرک بائیک کی خریداری کے رجحان میں اضافہ سے ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہو گیا۔معروف برانڈز کیلئے 3سے 6ماہ کی بکنگ شروع کردی گئی۔
پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت کیلئے الیکٹرک سکوٹرز کی خریداری کے رجحان میں یکدم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،کراچی میں بائیک اور سکوٹر کی سب سے بڑی مارکیٹ میں گاہک بجلی سے چلنے والی سکوٹرز تلاش کررہے ہیں،تاہم ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہو چکا ہے،3سے 6ماہ کی بکنگ شروع کردی گئی،ڈیلرز کاکہنا ہے کہ الیکٹرک بائیک اور سکوٹر کی طلب بہت زیادہ ہے۔
ایک ڈیلرکا کہناتھا کہ 15دن میں پورے ملک میں کمپنیوں کے پاس الیکٹرک سکوٹرز کا سٹاک ختم ہو گیا ہے،عید سے چار پانچ دن پہلے یہ سیل شروع ہوئی تھی،عید کے بعد خریداری جاری رہی۔
صارفین کاکہناتھا کہ بائیکس کے برانڈز نے قیمت بڑھا دی ہے، اس کے باوجود مشکل سے دستیاب ہے،صارفین کاکہناتھا کہ اتنی تنخواہ نہیں ہے اس سے زیادہ تو پیٹرول لگ رہا ہے،اگر ہر روز500روپے کا پیٹرول ڈلواؤں گا تو 15ہزار کا مہینے میں پیٹرول لگ جائے گا، اس سے اچھا ہے تھوڑی بچت کرکے الیکٹرک بائیک لے لیں۔
ایک اور صارف کاکہناتھا کہ الیکٹرک بائیک سے ماحولیات کی بچت ہے،دوسری چیز الیکٹرک بائیک سے آپ اپنے اخراجات بہت کنٹرول کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert