خواتین وطلباء سمیت ہرمکتب فکر کے مسائل کے حل کابہترین پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوام الناس شہری وطلباء مسائل کے حل،نظام کی تبدیلی،حقوق کے حصول اورترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کابلوچستان بھر میں بھرپور دعوتی مہم جاری ہے جس کے تحت لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل وممبربنائے جارہے ہیں دعوتی کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں گھرگھررابطہ کرکے عوام کوجماعت اسلامی کی دعوت دی جارہی ہے خواتین وطلباء سمیت ہرمکتب فکر کے مسائل کے حل کابہترین پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے۔
امرائے اضلاع وہرسطح کے ذمہ داران دعوتی/ممبرسازی مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دعوتی مہم کے حوالے سے امرائے اضلاع وذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا مرکز جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی میں شمولیت وممبربنناآسان ہے کسی بھی علاقے وزبان سے تعلق رکھنے والافردجماعت اسلامی کاممبربن سکتاہے الحمدللہ خواتین طلبائ مزدورسمیت ہرشعبے میں جماعت اسلامی کے لوگ موجودہیں امرائے اضلاع نے دعوتی مہم میں تبلیغی وفودکیساتھ دعوتی کیمپس بھی لگائے ہیں عوام بلخصوص نوجوانوں کی دلچسپی وشمولیتیں خوش آئندہیں۔
دعوتی مہم میں ہررکن کی شمولیت لازمی ہے ہرضلع میں اس مہم کی سرگرمیاں لازمی ہونی چاہیے دفاترگھروں محلوں وبازاروں میں جماعت اسلامی کے پرچم لگاناچاہیے پبلک مقامات پرتشہیر،چاکنگ بینرکااہتمام کیاجائے جماعت اسلامی کی دعوت لٹریچر کتب پڑھے لکھے افرادتک پہنچائی جائے ارکان وذمہ داران نکلیں برادرتنظیموں کے ذمہ داران کوبھی دعوتی مہم میں شامل کیاجائے سوشل میڈیا کوبھی دعوتی مہم میں بھرپور استعمال کریں۔دعوتی مہم کے ذریعے ہرضلع محلہ وگاوں وگھرگھرتک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچاناذمہ داران وارکان کی ذمہ داری ہے۔انشاء اللہ اس دعوتی مہم کے اچھے دورس نتائج نکلیں گے۔

WhatsApp
Get Alert