امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ


لندن (قدرت روزنامہ)معروف برطانوی جریدے ‘دی اکانومسٹ، نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے،اب وہ سمجھ چکے ہیں کہ انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کو تباہ کرنے کی دھکمیوں سے بھر پور اشتعال انگیز بیانات اس طرح لگتے ہیں جیسے وہ اپنی پسپائی کو مضبوط ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہوں ۔ وہ جانتے ہیں کہ نئی جنگ منڈیوں میں خوف و ہراس پیدا کرے گی اور سنہری دور کے دعوے کے بعد وہ خود کو مضحکہ خیز بنا سکتے ہیں ، ٹرمپ کے تین بڑے مقاصد مشرق وسطیٰ کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانا ، ایرانی حکومت کا خاتمہ اور ایران کو مستقل طور پر جوہری طاقت بننے سے روکنا بڑی حد تک پورے نہیں ہو سکے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس بھی پیچھے ہٹنے کی وجوہات ہیں ،اس کے رہنما مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، توانائی اور نقل و حمل کے نقصان کی وسیع تباہی ملک کو چلانا مشکل بنا دے گی اور وہ پابندیوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

WhatsApp
Get Alert