فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ وفد کے ہمراہ مذاکرات کیلیے ایران پہنچ گئے
پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے

تہران/اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والا طیارہ تہران پہنچ گیا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقات کرے گا جس میں مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
