اندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے مہنگی بجلی اور مسلسل لوڈ شیڈنگ، یہ دوہرا بوجھ عوام کی کمر توڑ رہا ہے۔ کاروباری حلقے شدید متاثر ہیں۔چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں۔ اندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبار نہیں چلتے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ کیسا نظام ہے کہ بجلی بھی مہنگی اور بجلی بھی غائب،،جب بجلی غائب ہو اور بل حاضر ہو، تو سوال تو اٹھیں گے۔ بل پورا لیا جاتا ہے،مگر بجلی آدھی بھی نہیں دی جاتی۔یہ سروس ہے یا مذاق ؟ میٹر تیز، بجلی سست، لگتا ہے حکومت نے رفتار کا توازن ہی الٹا کردیا.ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیں ریاست ماں جیسی ہے، لہذا ریاست ماں کا کردار ادا کرے۔عوام پر ظلم اور نا انصافی نہ کرے۔
