معرکہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا: سربراہ پاک فضائیہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پرسراہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پریقین رکھتا ہے، معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔
ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قبل ازیں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

WhatsApp
Get Alert