جھل مگسی اور شوران میں چیک پوسٹوں پر حملے، اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی اور شوران میں نامعلوم مسلح افرادنے چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ ،واکی ٹاکی سیٹ اور موٹرسائیکل لیکرفرار ہوگئے جبکہ جاتے ہوئے چیک پوسٹوں کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے مل میں واقع امن فورس کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے 4سرکاری کلاشنکوفیں ،واکی ٹاکی سیٹ،3موٹرسائیکلیں چھین لیں اور چیک پوسٹ کو آگ لگاکر نذرآتش کردیاجبکہ شوراب روڈ پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں تعینات تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے سرکاری اسلحہ ،موٹرسائیکل اوردیگرسامان چھین لیا اور پوسٹ کو آگ لگادی اورفرار ہوگئے۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp
Get Alert