امریکی ڈالر دباؤ کے باجود مستحکم! جانیں اتوار 19 اپریل 2026 کے غیر ملکی کرنسی ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹ میں اتوار 19 اپریل 2026 کوامریکی ڈالر مستحکم ہے جبکہ دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس سے درآمدی لاگت اور کاروباری سرگرمیوں پر ملے جلے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے کی سطح پر خریدا اور 279.95 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ بدستور بلند سطح پر موجود ہے اور 376.78 روپے خرید جبکہ 384 روپے فروخت کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس سے برطانیہ سے درآمدات مہنگی رہنے کا امکان ہے۔
یورو بھی مضبوط پوزیشن میں دیکھا گیا جس کی قیمت 328.23 روپے خرید اور 335.22 روپے فروخت ریکارڈ کی گئی۔ خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.4 سے 75.4 روپے جبکہ یو اے ای درہم 75.95 سے 77.05 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 202.05 سے 207.9 روپے، آسٹریلین ڈالر 198.17 سے 204.75 روپے اور چینی یوآن 36.45 سے 37.55 روپے کے درمیان رہا۔ جاپانی ین معمولی سطح پر 1.7387 سے 1.8386 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر تقریباً مستحکم رہا جہاں یہ 278.85 روپے خرید اور 279.35 روپے فروخت کی سطح پر بند ہوا۔ یورو 328.58 سے 329.17 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 377.15 سے 377.83 روپے کے درمیان رہا۔
ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں یہ استحکام عارضی ہو سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں عالمی معاشی حالات، درآمدی دباؤ اور زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
