امریکامیں 2022 سے اب تک 6 سائنسدان پر اسرار طور پر قتل اور5 لاپتا ہوئے، ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی، جوہری اور دفاعی منصوبوں سے وابستہ سائنسدانوں کی اموات اور گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کو تحقیقات کی قیادت سونپ دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے لیے 10 روز کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور اس معاملے کو قومی سلامتی کی اعلیٰ ترجیح قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیسز 2022 سے 2026 تک کے عرصے پر محیط ہیں اور ان میں ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری، لاس الاموس نیشنل لیبارٹری، ایم آئی ٹی، کیلٹیک اور فوجی تحقیقی مراکز سے وابستہ اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں 2022 سے اب تک 6 سائنسدان پر اسرار طور پر قتل اور 5 لاپتا ہوئے۔

پراسرار موت کا پہلا واقعہ 2022 کاہے جب سائنسدان ایمی ایسکریج اپنے گھرمیں مردہ پائی گئی تھیں۔

ماہرین کے مطابق ممکن ہےامریکی سائنس دانوں کو حساس معلومات کی وجہ سےنشانہ بنایا گیاہو۔

WhatsApp
Get Alert