اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert