جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران امریکہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ جبکہ ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
