سعو د ی عر ب کا عا لمی ا من کیلئے پا کستا ن کی کو ششو ں کا ا عتر ا ف ، حما یت کا ا علا ن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات اور پیشرفت پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert