بلوچستان میں چین کے تعاون سے صحت کے شعبے میں بڑا اقدام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں چین کے تعاون سے صحت کے شعبے میں ایک اہم منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے 7 اضلاع کے 100 اسپتالوں میں ماں اور نومولود بچوں کی صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کے آغاز پر حکومتِ چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ماں اور بچے کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جائے گا اور صوبے میں زچہ و بچہ کی صحت کو اولین ترجیح بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے صحت سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور اس طرح کے منصوبے عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert