معاشی دباؤ کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ! نئے اعداد و شمار نے سب حیران کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے معاشی دباؤ کے باوجود بیرونی مالی صورتحال کو کچھ حد تک سہارا ملا ہے جوکہ پیش رفت بڑی نہیں تاہم اسے استحکام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق ذخائر میں یہ بہتری بیرونی آمدن کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ مجموعی سطح اب بھی مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر پر منحصر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 15.10 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 20.63 ارب ڈالر رہے جن میں سے 5.53 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

جمعرات کو جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس کے زیرِ انتظام ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔

یہ اضافہ ملک کی بیرونی مالی پوزیشن میں معمولی بہتری کو ظاہر کرتا ہے تاہم مجموعی ذخائر اب بھی مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے مشترکہ حصے پر مشتمل ہیں جو معیشت کے استحکام کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert