ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو کا دورہ بھی کریں گے


تہران (قدرت روزنامہ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔
سفارتی مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے، اور پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکراتی عمل بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert