بھارت کو اندازہ ہے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، ہمارے خطے پر جنگ کے تباہ کن اثرات ہیں، جنگ سے باقی ممالک متاثر ہوں گے تو پاکستان بھی متاثر ہو گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جنگ کی فکرسب کو ہے،چین،مصر،سعودی عرب اور ترکی ہمارے ساتھ ہیں، 2ممالک کو جنگ ختم ہونے کا نقصان ہے،یہ دونوں چاہتے ہیں جنگ جاری رہے، جنگ ختم ہونے کا نقصان بھارت کو بھی ہے، پاکستان کو عزت مل رہی ہے،اس لیے بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے، اسرائیل بھی کوشش کر رہا ہے کہ جنگ جاری رہے،

پاکستان کی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے، ہو سکتا ہے بھارت اب پہلے جیسی حماقت نہ کرے، بھارت کو اندازہ ہے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

WhatsApp
Get Alert