کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپن کاریز میں تخریب کاری، نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی
طور غر کے مقام پر گیس اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی مشینری نذرِ آتش، ملزمان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی شروع

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) کوئٹہ کے علاقے اسپن کاریز میں نامعلوم مسلح افراد نے مشینری کو آگ لگا دی ، سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپن کاریز میں طور غر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی اور گیس سے متعلق کام کرنے والی مشینری کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔
