بلوچستان : ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد کا پولیس تھانے اور نادرا آفس پر دستی بموں سے حملہ اور اندھا دھند فائرنگ
پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار، نادرا آفس کے کمپیوٹرز کو نقصان، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

ڈھاڈر (ڈیلی قدرت) ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد کاپولیس تھانے اور نادرا آفس پر دستی بموںسے حملہ اورفائرنگ ،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایچ او منظورابڑو کے مطابق جمعہ کی رات ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر ہینڈ گرینڈ پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرا ہوگئے جبکہ ڈھاڈر میں ہی نامعلوم افراد نے نادرا آفس پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے نادرا آفس کے کمپیوٹرز کو نقصان پبہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس تھانے او ر نادرا آفس پر مسلح افرا دکے حملے کے بعد پولیس اور یکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔
